جسم کی دسترس سے نکلیں گے
جسم کی دسترس سے نکلیں گے
ایک دن ہم قفس سے نکلیں گے
گر مجھے اور مل گیا تو کیا
اس کے رشتے بھی دس سے نکلیں گے
منہ نہ کھلوائیے پرے ہٹئے
لاکھ شعلے نفس سے نکلیں گے
شاعری میں بھی ہونٹ آنکھیں لب
ذہن کب اس ہوس سے نکلیں گے
یہ مسافر ہیں شہرتوں کے دوست
سب کے سب پہلی بس سے نکلیں گے
مجھ برے شخص سے بھی مل کر دیکھ
ذائقے نیم رس سے نکلیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.