Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جسم میرا تھا مگر سایا کسی اور کا تھا

امت گوسوامی

جسم میرا تھا مگر سایا کسی اور کا تھا

امت گوسوامی

MORE BYامت گوسوامی

    جسم میرا تھا مگر سایا کسی اور کا تھا

    میرے چہرے کی جگہ چہرہ کسی اور کا تھا

    ہو کے اک شخص کا میں ہوتا رہا ایک سے دور

    میں کسی کا تھا مجھے ہونا کسی اور کا تھا

    سب کے حصے کا میسر تھا میں سب کو لیکن

    میری ہر سانس پہ حق پہلا کسی اور کا تھا

    یاد کے شہر میں پہچانے سے در پر میں نے

    دستکیں دیں پہ وہ دروازہ کسی اور کا تھا

    اب کے پہلے سی نہ تھی لفظوں میں اشکوں کی نمی

    شعر میرا تھا مگر لہجہ کسی اور کا تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے