جسم و جاں کے حصار میں میں ہوں
اک عجب سے دیار میں میں ہوں
شبنمی تاج ہے مرے سر پر
کتنی دل کش پھوار میں میں ہوں
قتل و غارت گری ترا پیشہ
امن کے کاروبار میں میں ہوں
تازگی میرے رخ سے ظاہر ہے
لمحۂ خوش گوار میں میں ہوں
قلب کو اعتراض بے جا ہے
ذہن کے اختیار میں میں ہوں
مجھ کو اس پار کا سناؤ حال
بحر کے اس کنار میں میں ہوں
پاس خوش فہمیوں کی دلدل ہے
ایک تاریک غار میں میں ہوں
اے نظرؔ ڈر خزاں کا گھیرے ہے
جب کہ شہر بہار میں میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.