جسم تنہا ہے روح پیاسی ہے
جسم تنہا ہے روح پیاسی ہے
سوچئے تو بلا ذرا سی ہے
میں ہوں بچہ کی کھلکھلاتی ہنسی
اور تو اوڑھی ہوئی اداسی ہے
کشتیوں کو بھی تھا یہ اندیشہ
اس سمندر کی روح پیاسی ہے
ان نئے موسموں پہ لعنت ہو
ان کی تازی ادا بھی باسی ہے
تم وہاں کچھ ٹھہر بھی سکتے ہو
اس کی آنکھوں میں کچھ حیا سی ہے
عشق ہم اس لئے بھی کرتے رہے
یہ لگاتار خود شناسی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.