جتنا گہرا تری راتوں کا اندھیرا ہوگا
جتنا گہرا تری راتوں کا اندھیرا ہوگا
غم نہ کر اتنا ہی رنگین سویرا ہوگا
میں جو محفل سے کہیں اٹھ کے چلا جاؤں گا
روشنی لاکھ کرو گے نہ سویرا ہوگا
جب بنا ہوگا کہیں پیکر سیمیں تیرا
حسن فطرت نے بہت رنگ بکھیرا ہوگا
روشنی دے کے چراغوں کو بجھانے والے
کیا خبر تھی کہ ترا حسن لٹیرا ہوگا
جس کی ضو پھونک کے رکھ دے گی اندھیرے جاویدؔ
وہ مکاں شہر میں جلتا ہوا میرا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.