جتنے دن کا ساتھ لکھا تھا سات رہے
جتنے دن کا ساتھ لکھا تھا سات رہے
اب کچھ دن تو آنکھوں میں برسات رہے
اب نا شکری کرنا اور معاملہ ہے
حاصل ہم کو عشق رہا ثمرات رہے
اندر کی دیوی نے یہ چمکار کہا
نرم ہے دل تو کاہے لہجہ دھات رہے
تم ویسے کے ویسے ہو تو لا یعنی
مانا قربانی بھی کی عرفات رہے
ایک اکیلے شخص کا کام نہیں لگتا
شامل اس کے ساتھ کئی جنات رہے
ایک بھی دل جو تم تسخیر نہ کر پائے
کیا پایا جو حاصل کائنات رہے
ہم تھے بے چینی کے حلقے اور سکوت
دن میں تھوڑی چھوٹ ملی تو رات رہے
شاہوں کی شہ خرچی کم نہ ہو پائی
ہم جیسوں کے جیسے تھے حالات رہے
حسرتؔ ان آنکھوں میں چشمے پھوٹ پڑے
جتنا چپ رہ سکتے تھے جذبات رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.