Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جتنے ہیں رنگ چمن رنگ حنا ہو جائیں گے

افروز رضوی

جتنے ہیں رنگ چمن رنگ حنا ہو جائیں گے

افروز رضوی

MORE BYافروز رضوی

    جتنے ہیں رنگ چمن رنگ حنا ہو جائیں گے

    تم ہمیں دیکھو گے اور ہم آئنہ ہو جائیں گے

    خاک اوڑھیں گے پھریں گے کو بہ کو اور اس کے بعد

    ہم تری فرقت میں جانے کیا سے کیا ہو جائیں گے

    نقش بن کر پانیوں میں ڈوبتے ہیں جس طرح

    دیکھنا اس طرح اک دن ہم فنا ہو جائیں گے

    موت کی آندھی چلے گی اور پھر میرے چراغ

    دیکھتے ہی دیکھتے نذر ہوا ہو جائیں گے

    اپنی خوشبوئیں اترنے دو ہمارے جسم میں

    پھول کی صورت کھلیں گے ہم صبا ہو جائیں گے

    وصل کی شب جگمگائے گی دل افلاک پر

    چاند اور سورج تمہارے نقش پا ہو جائیں گے

    دیکھ لینا ٹوٹ کر شاخ شجر سے ایک دن

    خشک پتے آندھیوں کے ہم نوا ہو جائیں گے

    ایک دن افروزؔ جتنے بھی ہیں آہنگ حیات

    گنبد جاں میں وہ سب ہی بے صدا ہو جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے