Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جتنے ضروری کام ہیں وہ کل پہ ٹال کر

نیرج نوید

جتنے ضروری کام ہیں وہ کل پہ ٹال کر

نیرج نوید

MORE BYنیرج نوید

    جتنے ضروری کام ہیں وہ کل پہ ٹال کر

    بیٹھے ہیں ان کے سامنے دل کو سنبھال کر

    اس کو بھی مشکلوں کا کوئی ڈر نہیں ہے اور

    کرتا ہوں میں بھی فیصلہ سکہ اچھال کر

    تعبیر خواب ہو نہ سکا خواب ہی تو تھا

    اب بھول جا اب اور نہ اس کا ملال کر

    میں خوش نہیں ہوں تجھ سے بچھڑ کر مرے حبیب

    تو خوش ہے ایک بار یہ خود سے سوال کر

    اب مجھ میں اور لڑنے کی ہمت نہیں رہی

    اے زندگی اب اور نہ مجھ کو نڈھال کر

    نیرجؔ انا تو ٹھیک مراسم نہ ترک ہو

    جو کچھ ہوا وہ بھول کے رشتہ بحال کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے