جو اپنے جرم پر کبھی نادم نہیں رہے
جو اپنے جرم پر کبھی نادم نہیں رہے
ان سے کبھی بھی میرے مراسم نہیں رہے
باقی ہے اب بھی دہر میں وہ خوبرو محل
لیکن یہ جس کا حق تھا وہ حاکم نہیں رہے
مظلوم کہتے کیوں پھرے ہم اپنے آپ کو
پہلے کی طرح جب کہ وہ ظالم نہیں رہے
کیوں بولتا نہیں ہے کوئی جہل کے خلاف
کیا اس جہاں میں اب کوئی عالم نہیں رہے
لعنت ہو منصفوں پہ عدالت پہ وائے ہو
مجرم ہی اس جہاں میں جو مجرم نہیں رہے
کس کو دکھائیں داغ جگر جا کے اے سہیلؔ
اب کوئی بھی ہمارے محارم نہیں رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.