جو اپنی چھوٹی آنکھوں میں بڑے سپنے سجائیں گے
جو اپنی چھوٹی آنکھوں میں بڑے سپنے سجائیں گے
وہ ان کے ٹوٹنے کا بعد میں ماتم منائیں گے
نہ کر تو فکر تیرے بعد اس دنیا کا کیا ہوگا
تجھے کچھ روز میں ہی دنیا والے بھول جائیں گے
مجھے خاموش کر کے ہو رہا ہے خوش مگر سن لے
مرے قصے جہاں والے سنیں گے اور سنائیں گے
اجالا بیچنے وہ آ گئے ہیں آج بستی میں
جو کل کہہ کر گئے تھے ہم اندھیروں کو مٹائیں گے
پڑا ہے آج مٹی کے تلے ان کا بدن عاطفؔ
جو دعویٰ کرتے تھے ہم مٹی کو سونا بنائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.