Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جو برنگ سحر دکھائی دیا

اجمل ابواللیث

جو برنگ سحر دکھائی دیا

اجمل ابواللیث

MORE BYاجمل ابواللیث

    جو برنگ سحر دکھائی دیا

    اس کا حسن نظر دکھائی دیا

    جس طرف بھی نگاہ دوڑائی

    صرف رقص شرر دکھائی دیا

    سب کے ہاتھوں میں آ گئے پتھر

    جب شجر با ثمر دکھائی دیا

    عمر بھر جس کا انتظار رہا

    مجھ سے وہ بے خبر دکھائی دیا

    اس کی خوشیاں نہ پوچھئے جس کو

    بعد مدت کے گھر دکھائی دیا

    دل سے یک بارگی دعا نکلی

    جب پریشاں بشر دکھائی دیا

    آج تیری گلی میں چرچا ہے

    ایک آشفتہ سر دکھائی دیا

    بات محلوں کی کر رہا تھا مگر

    اس کے اندر کھنڈر دکھائی دیا

    کر کے مجھ کو اسیر غم اجملؔ

    وہ ستم گر نہ پھر دکھائی دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے