جو بات دل میں ہے وہ میں کہہ دوں تو میں غلط ہوں
جو بات دل میں ہے وہ میں کہہ دوں تو میں غلط ہوں
اگر میں زنجیر دنیا توڑوں تو میں غلط ہوں
غلط نہیں ہے خود اپنے بارے میں سوچ لینا
ترے مقابل کسی کو سوچوں تو میں غلط ہوں
یہ زندگی کا سفر ہے چلنا ہے شرط اس میں
اگر کہیں پر میں تھک کے بیٹھوں تو میں غلط ہوں
میں پھول ہوں میری ساری خوشبو ترے لیے ہے
اگر کہیں اور جا کے مہکوں تو میں غلط ہوں
یہ تیری مرضی ہے تو رکے یا کہ ساتھ چھوڑے
میں جانے والے تجھے نہ روکوں تو میں غلط ہوں
وہ کوئی الزام چاہے مجھ پر لگائے الکاؔ
اگر میں اپنی زبان کھولوں تو میں غلط ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.