جو بد عقیدہ ہو اس کو خدا نہیں ملتا
جو بد عقیدہ ہو اس کو خدا نہیں ملتا
لگن ہو دل میں تو بندے کو کیا نہیں ملتا
بڑے خلوص سے سب کی نظر کو تکتا ہوں
وفا شناس کوئی آشنا نہیں ملتا
جسے بھی دیکھیے وہ رہزنی میں یکتا ہے
ہزار ڈھونڈو مگر رہنما نہیں ملتا
دیار غیر میں سب ہی عزیز ہیں لیکن
جو دے خلوص تو وہ با وفا نہیں ملتا
تمہارے شہر میں اخلاص کی کمی لیکن
ستم ہے کوئی بھی غم آشنا نہیں ملتا
سکون قلب کی دولت ملی تو ہے زاہدؔ
کوئی بتائے کہ اس در سے کیا نہیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.