جو بشر طوفاں سے ٹکراتا نہیں
جو بشر طوفاں سے ٹکراتا نہیں
اپنی عظمت کو سمجھ پاتا نہیں
جستجو میں خود جو کھو جاتا نہیں
گوہر مقصود کو پاتا نہیں
کس کو دیکھیں اس بھری دنیا میں ہم
کوئی بھی تم سا نظر آتا نہیں
سوچئے تو دل ہی میں موجود ہے
دیکھیے تو وہ نظر آتا نہیں
کیا قیامت ہے فروغ فصل گل
آشیاں اپنا نظر آتا نہیں
بد گماں کیوں مجھ سے ناصح ہو گیا
میں کہیں آتا نہیں جاتا نہیں
جو غم الفت کا خوگر ہو گیا
وہ غم دوراں سے گھبراتا نہیں
لٹ چکا ہوں بارہا صابرؔ مگر
عشق سے دل اب بھی باز آتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.