جو بھی جینے کے سلسلے کیے تھے
ہم نے بس آپ کے لیے کیے تھے
تب کہیں جا کے اپنی مرضی کی
پہلے اپنوں سے مشورے کیے تھے
کبھی اس کی نگہ میسر تھی
کیسے کیسے مشاہدے کیے تھے
عقل کچھ اور کر کے بیٹھ رہی
عشق نے اور فیصلے کیے تھے
بات ہم نے سنی ہوئی سنی تھی
کام اس نے کیے ہوئے کیے تھے
اسے بھی ایک خط لکھا گیا تھا
اپنے آگے بھی آئنے کیے تھے
یہاں کچھ بھی نہیں ہے میرے لیے
تو نے کیا کیا مبالغے کیے تھے
اول آنے کا شوق تھا لیکن
کام سارے ہی دوسرے کیے تھے
بڑی مشکل تھی وہ گھڑی جوادؔ
ہم نے کب ایسے فیصلے کیے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.