جو بھی خود آگہی سمجھتا ہے
جو بھی خود آگہی سمجھتا ہے
میری بے چہرگی سمجھتا ہے
سب سمجھتے ہیں کھلکھلانا مرا
کوئی سنجیدگی سمجھتا ہے
قتل افسردگی کے ہاتھوں ہوئے
پر جہاں خودکشی سمجھتا ہے
کب سمجھ آتا ہے پرایا غم
جس پہ گزرے وہی سمجھتا ہے
میں دکھ اپنے سناتی ہوں اس کو
وہ انہیں شاعری سمجھتا ہے
میں کہ کچھ اور کہنا چاہتی ہوں
وہ کہ کچھ اور ہی سمجھتا ہے
زندگی خواب ہے مجھے اور وہ
خواب کو زندگی سمجھتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.