جو بھی تیرے قریب ہے یا رب
جو بھی تیرے قریب ہے یا رب
وہ جہاں کا حبیب ہے یا رب
کوئی غمگین ہے کوئی خوش ہے
اپنا اپنا نصیب ہے یا رب
تو ہی ظاہر ہے تو ہی باطن ہے
تیری ہستی عجیب ہے یا رب
جس پہ تیری نظر نہ ہو ایسا
اہل زر بھی غریب ہے یا رب
تو نے قاتل بنا دیا جس کو
وہی میرا طبیب ہے یا رب
آج ہر شخص کے گلے میں کیوں
اک نشان صلیب ہے یا رب
دور نظروں سے ہے جہاں کی مینکؔ
وہ جو تیرے قریب ہے یا رب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.