جو چاک ہیں دل کے زخموں میں سینے ہی پڑے تو سی لیں گے
جو چاک ہیں دل کے زخموں میں سینے ہی پڑے تو سی لیں گے
دنیا میں ہمیں جب جینا ہے جس حال میں ہوں گے جی لیں گے
آزار محبت کا درماں کیا ہوگا ناصح باتوں سے
ہم تلخ نصیحت سن لیں گے ہم زہر کے ساغر پی لیں گے
وہ حشر بہ داماں ہیں تو کیا ہم ظلم و ستم کو سہتے ہیں
جب ان کا ہو کر جینا ہے جس طرح بھی ہوگا جی لیں گے
ہے تیرا یہ منشا اے ظالم ہر ظلم سہیں اور کچھ نہ کہیں
ہم تیری خاطر دشمن جاں امڈے ہوئے آنسو پی لیں گے
ان شوخ نگاہوں کے صدقے کیا تیر پہ تیر برستے ہیں
وہ ہم کو صحافیؔ دیکھا کریں ہم تیروں میں بھی جی لیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.