جو دولت اور طاقت کے نشے میں چور ہوتا ہے
جو دولت اور طاقت کے نشے میں چور ہوتا ہے
پرکھ لیجے اسے وہ آدمی مغرور ہوتا ہے
ہو نا فرمان بیٹا تو سکوں گھر میں نہیں رہتا
یہ غم ماں باپ کے دل کے لئے ناسور ہوتا ہے
چلو آؤ جلائیں علم کی قندیل گھر گھر میں
اسی قندیل سے دل کا اندھیرا دور ہوتا ہے
اسے معلوم ہے پتھر یقیناً اس پہ برسیں گے
مگر سچ بولنے کو آئنہ مجبور ہوتا ہے
کسی کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے اے زاہد
وہی ہوتا ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.