جو دیکھتا ہوں اسے منہ پہ بولتا ہوں میں
جو دیکھتا ہوں اسے منہ پہ بولتا ہوں میں
اسی سبب سے تو احباب میں برا ہوں میں
تمہیں یہ کس نے کہا تم کو یاد کرتا ہوں
تمہیں تو ایک زمانے میں رو چکا ہوں میں
خفا خفا میں جو رہتا ہوں ان دنوں سب سے
خفا کسی سے نہیں خود سے ہی خفا ہوں میں
ترے بغیر تو جینا محال تھا میرا
ترے بغیر مگر دیکھ جی رہا ہوں میں
سکون بانٹنے والو تمہیں خبر ہی نہیں
تمہارے ساتھ اذیت میں مبتلا ہوں میں
خلیفہ ہونے کا دعویٰ کروں گا کس منہ سے
تمام عظمت و توقیر کھو چکا ہوں میں
گواہ ان کے وکیل ان کے ہیں عدالت بھی
کسے بتاؤں گا آخر کہ بے خطا ہوں میں
تم آج نورؔ بہت کچھ ہو کچھ نہیں تھے جب
مرے عزیز تمہیں تب سے جانتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.