جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں
جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں
میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں
سہل ہے سجدہ حقوق العباد مشکل تر
اسی لئے تو میں عابد نہیں عبادی ہوں
مرے بغیر تری زندگی ادھوری سی
میں ہر لحاظ سے تیرے لئے افادی ہوں
بہت سے نام ہیں مجھ میں لہو سے لکھے ہوئے
میں دوستی کا نہیں دشمنی کا عادی ہوں
سیاسیات کے ماہر مجھے سمجھتے ہیں
میں سرحدوں کے لئے جنگ کی منادی ہوں
مجھے مذاق کا پہلو بنایا جاتا ہے
شکیلؔ شاہ میں غربت زدہ کی شادی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.