جو ڈھونڈنے گیا تھا وہ اب تک ملا نہیں
جو ڈھونڈنے گیا تھا وہ اب تک ملا نہیں
غرقاب کشتیوں کا کوئی نا خدا نہیں
اک دھند برقرار ہے دونوں کے درمیان
یعنی کہ دیکھ کر بھی اسے دیکھتا نہیں
میری فضا بنی ہے یہاں تیرے نام سے
لیکن ہے یہ ستم کی تجھے کچھ پتہ نہیں
خوشیاں تمہارے ساتھ ہی چلنے کا نام ہیں
تم سے کسی نے آج تک ایسا کہا نہیں
پوری طرح سے اس کو کوئی ایک ہی پڑھے
میری بدن کتاب پہ ایسا لکھا نہیں
کوزہ گری کا کام ہے شاید خدا کا کام
جس سے کبھی بھی چاک پر اچھا بنا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.