جو دل آویز ہے اس زلف گرہ گیر کی بو
جو دل آویز ہے اس زلف گرہ گیر کی بو
ایسی عالم میں کسی کی نہیں تاثیر کی بو
اہل جوہر کو مٹا سکتے ہیں کب بے جوہر
مشک کی بو کو مٹا دیتی ہے کب سیر کی بو
دم ہمیں دینے کو آیا ہے ارے جا واعظ
منہ سے آتی ہے چلی تیرے ابھی شیر کی بو
اس زمانے کے امیروں سے نہ رکھ چشم حصول
کس نے سونگھی ہے جہاں میں گل تصویر کی بو
آہ کی سیخ پلٹ آتش غم پر جلدی
چلی آتی ہے کباب دل دلگیر کی بو
پہنچی یعقوب کو ہاں پیرہن یوسف کی
مصر سے دم میں جو اللہ نے تقدیر کی بو
دم میں ڈالے گا مرا نالۂ شبگیر نکال
ناک کی راہ دماغ فلک پیر کی بو
سچ تو یہ بات ہے اے عیشؔ کہ پاتے ہیں یہاں
تیرے اشعار میں طرز سخن میرؔ کی بو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.