جو دل میں ہے وہی کاغذ پہ لاتا ہوں
جو دل میں ہے وہی کاغذ پہ لاتا ہوں
کہاں دنیا سے میں کچھ بھی چھپاتا ہوں
میں شاعر ہوں مرا بس کام اتنا ہے
ہمیشہ سونے والوں کو جگاتا ہوں
خدا نے دی جنہیں عزت معزز ہیں
مگر میں سر نہیں نظریں جھکاتا ہوں
گزر کر باپ کی چوکھٹ وہ مر جائیں
تمہیں میں بیٹیوں کا دکھ بتاتا ہوں
جو پوچھے رستہ جنت کا کوئی مجھ سے
پتہ میں ماں کے قدموں کا بتاتا ہوں
یقیں سچ کا کسی کو جب دلانا ہو
قسم رب کی تری قسمیں اٹھاتا ہوں
خضرؔ تب سوکھنے لگتے ہیں دریا بھی
کہانی جب کہیں اپنی سناتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.