جو دل میں ہے وہ کہہ ڈالو لحاظ ایں و آں کب تک
جو دل میں ہے وہ کہہ ڈالو لحاظ ایں و آں کب تک
رہے اظہار حق میں مصلحت مہر دہاں کب تک
جنون ساختہ پر لا شعوری کا گماں کب تک
رٹے جاؤ گے یہ عشق و وفا کی داستاں کب تک
زمانے نے تو کروٹ لی ہے اور رنگ جہاں بدلا
مگر دیکھیں بدلتے ہیں ہمارے مہرباں کب تک
ذرا جانچو تم اپنے دل کو پرکھو اپنے وعدوں کو
تم اپنا امتحاں لو دوسروں کا امتحاں کب تک
ادھر آؤ مئے حب وطن کی چاشنی چکھو
صدا کیفیؔ کی ہے یہ خواہش جام فغاں کب تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.