جو دل پہ گزرتی ہے دنیا اسے کیا جانے
جو دل پہ گزرتی ہے دنیا اسے کیا جانے
اس راز کو میں جانوں یا میرا خدا جانے
جو تیرے اشارے کو پیغام قضا جانے
وہ تیر کو کیا جانے شمشیر کو کیا جانے
کیا تجھ کو سناؤں میں افسانۂ درد دل
تو درد کو کیا سمجھے تو درد کو کیا جانے
تھی دل سے غرض اس کو دل چھین لیا اس نے
اب روؤں کہ تڑپوں میں ظالم کی بلا جانے
ندرتؔ کو تو دنیا ہی اچھی نظر آتی ہے
جو خود ہو برا سب سے وہ کس کو برا جانے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.