جو دل سے نکلے اسی بات کو بجا سمجھو
جو دل سے نکلے اسی بات کو بجا سمجھو
زبان خلق کو نقارۂ خدا سمجھو
جو صرف بات کرے اور عمل میں کورا ہو
تم ایسے شخص کے کردار کو ریا سمجھو
فریب ایسے نہ دو سلسلے بڑھا کے مجھے
مرے خلوص مرے پیار کو ذرا سمجھو
جہان فانی میں ہر چیز ہے زوال پذیر
فنا بقا کو یہاں مرضئ خدا سمجھو
تم اس کو لاکھ محبت سے بھی ہو سمجھاتے
جو اپنا خیر نہ چاہے اسے برا سمجھو
تمہیں نجات جو ملتی رہی ہر آفت سے
تمہارے ساتھ ہے ماں باپ کی دعا سمجھو
تمہارے فن کو جو عظمت ملی ہے اے دائمؔ
ہے رب کی خاص عنایت اسے عطا سمجھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.