جو دکھی کو دکھی سمجھتے ہیں
جو دکھی کو دکھی سمجھتے ہیں
ہم انہیں آدمی سمجھتے ہیں
حق کو تسلیم کر کے ساتھ نہ دے
ہم اسے بزدلی سمجھتے ہیں
پیار اخلاص کو محبت کو
لوگ سوداگری سمجھتے ہیں
ہم ہیں وابستۂ حبیب خدا
اس کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں
کامیابی انہیں کو ملتی ہے
وہ جو اپنی کمی سمجھتے ہیں
حوصلہ مند ہیں صداؔ وہ لوگ
جو غموں کو خوشی سمجھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.