جو دنیا کی تباہی چاہتے ہیں
جو دنیا کی تباہی چاہتے ہیں
ہم ان سے خیر خواہی چاہتے ہیں
جو مجرم ہیں ہمارے وہ ہمیں سے
ثبوت بے گناہی چاہتے ہیں
گواہی چاہے جھوٹی ہو کہ سچی
یہاں منصف گواہی چاہتے ہیں
ہمیں یہ رات اب کھلنے لگی ہے
پیام صبح گاہی چاہتے ہیں
انہیں کیا دیدہ ور لکھوں میں ساقیؔ
جو دام کم نگاہی چاہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.