جو ایک شخص تھا مثل بہار میرے لیے
جو ایک شخص تھا مثل بہار میرے لیے
بچھا رہا ہے وہ کانٹے ہزار میرے لیے
ہر اک قدم پہ وہی بے وفائی کرنے لگا
جو کر رہا تھا زمانہ نثار میرے لیے
وہ چاہتا ہے کہ اس کو بنا لوں میں اپنا
تبھی تو کرتا ہے ہر دم سنگار میرے لیے
زمانہ عشق کی وادی میں کھو گیا ہے اب
نہیں ہے کوئی بھی اب غم گسار میرے لیے
جہاں پہ جا کے مرے قلب کو تسلی ہو
بنا گیا ہے وہ ایسا حصار میرے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.