جو غلط ہے وہ سہی ہو جائے گا
جو غلط ہے وہ سہی ہو جائے گا
آدمی جب آدمی ہو جائے گا
گر سمندر کی طرف چلتا رہا
بہتے بہتے تو ندی ہو جائے گا
وقت کی شاخوں سے جو ٹوٹا نہیں
وہ ہر اک لمحہ صدی ہو جائے گا
کام تیرا رک گیا تو فکر کیا
اب نہیں تو پھر کبھی ہو جائے گا
جو سمے کی تال کا سر بن گیا
وہ سمے کی بانسری ہو جائے گا
زندگی کی قدر کرنا سیکھ لے
تو کسی کی زندگی ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.