جو گلشن کی رنگیں فضا دیکھتا ہوں
جو گلشن کی رنگیں فضا دیکھتا ہوں
وہ تیری ہی کوئی ادا دیکھتا ہوں
مجاز اک حقیقت نما دیکھتا ہوں
بتوں میں جمال خدا دیکھتا ہوں
سوئے مے کدہ اپنی دستار اوڑھے
وہ کون آ رہا ہے یہ کیا دیکھتا ہوں
قیامت کوئی جیسے ہے آنے والی
تجھے بھی وفا آشنا دیکھتا ہوں
یہ سادہ دلی کے سوا اور کیا ہے
ترا آج بھی راستہ دیکھتا ہوں
بھلا دوں ندیمؔ اپنی بربادیوں کو
اسی میں اب اپنی بقا دیکھتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.