جو حاصل کتاب تھا وہ باب آئنے میں تھا
جو حاصل کتاب تھا وہ باب آئنے میں تھا
نظر کے ہر سوال کا جواب آئنے میں تھا
بدن کی دھوپ چھاؤں میں تھی گرد ماہ و سال کی
تھی گردشوں میں عمر اور شباب آئنے میں تھا
سزا عطا کے درمیاں ہے رابطہ عجیب سا
گناہ سب بدن میں تھے عذاب آئنے میں تھا
نہاں کسی کی فکر میں عیاں کسی کے ذکر سے
خرد کے رنگ جو بھی تھے حساب آئنے میں تھا
سرور ساز زندگی فنا کی قید میں رہا
بقائے درد کا امیں رباب آئنے میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.