جو ہے نہیں اسے کھونے کا ڈر دیا مجھ کو
جو ہے نہیں اسے کھونے کا ڈر دیا مجھ کو
اس ایک سوچ نے بیمار کر دیا مجھ کو
کسی نے پھولوں سا پایا تو مجھ کو توڑ چلا
کسی نے زخم سا سمجھا تو بھر دیا مجھ کو
یہ تیرا خواب ان آنکھوں میں کس طرح آیا
یہ کس نے نیند میں بے چین کر دیا مجھ کو
نشہ اترتے ہی چڑھتا تھا اس کی آنکھوں نے
ہر ایک جام سہی وقت پر دیا مجھ کو
اس اک خیال نے کہ تیرا ساتھ کافی ہے
سبھی کے ساتھ سے محروم کر دیا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.