جو ہے رئیس غازیٔ گفتار آدمی
جو ہے رئیس غازیٔ گفتار آدمی
ققنس کے بول بولے ہے زردار آدمی
جس میں وفا خلوص محبت نہیں کوئی
پھر کیسا ہے وہ صاحب کردار آدمی
مٹ سکتی ہیں یہ دوریاں لیکن یہ شرط ہے
دشمن پہ دوستی کا کرے وار آدمی
دل میں اگر ہو عزم تو مشکل نہیں ہے کچھ
کر جائے گا پہاڑ کو مسمار آدمی
طوفاں کی کیا مجال کہ پھر اس کو چھو سکے
بن جائے جو یہ آہنی دیوار آدمی
جاویدؔ مر کے شہر خموشاں نہ جائیں ہم
جب تک اٹھانے والے نہ ہوں چار آدمی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.