جو ہو سکے تو میسر ہمیں تمام رہو
قیام دل میں کرو اور یہیں مدام رہو
یہ کوئی بات کہ اس کے ہوئے کبھی اس کے
ہمارے ہو تو سراسر ہمارے نام رہو
کبھی تو آؤ ہماری رسائی کی حد میں
کبھی کبھی تو ہمارے لیے بھی عام رہو
بعید کچھ بھی نہیں ہے ہماری بات سنو
طناب خیمۂ امکاں ذرا سا تھام رہو
نہیں ہے چاہ ہمیں منزلوں کی کوئی افقؔ
سفر میں ساتھ ہمارے ہر ایک گام رہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.