جو کام سخت اس دل ناشاد سے ہوا
جو کام سخت اس دل ناشاد سے ہوا
فرہاد اور نہ تیشۂ فرہاد سے ہوا
ہر چند جوش گریہ ہوا وجہ اضطراب
پھر بھی سکون دل کو تری یاد سے ہوا
ہر جلوہ بن گیا چمن آرائے زندگی
کیا کیا نہ مجھ کو فیض تری یاد سے ہوا
وو عمر بھر کو ہو گیا شیدا کیف غم
جو روشناس آپ کی بیداد سے ہوا
ہر ذرہ کائنات کا لرزش میں آ گیا
ہنگامہ اک نیا مری فریاد سے ہوا
میں اور نیاز مندیٔ درگاہ حسن و عشق
اے دوست جو ہوا تری امداد سے ہوا
ثاقبؔ ہے اور جلوہ گہ حسن بے حجاب
اتنا تو اس کو فیض تری یاد سے ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.