جو کچھ اب ہونے والا ہے جان نہیں سکتا کوئی
جو کچھ اب ہونے والا ہے جان نہیں سکتا کوئی
جاننے سے بھی کیا حاصل جب مان نہیں سکتا کوئی
سنتے ہیں عیار ہے کوئی بھیس بدل کر رہتا ہے
سامنے آ بھی جائے تو پہچان نہیں سکتا کوئی
کہتے ہیں انعام بڑا ہے کام تو ہے یہ کرنے کا
کام مگر ایسا کرنے کی ٹھان نہیں سکتا کوئی
اب چاہے جس کو مل جائے مرضی ہے اس کی لیکن
جیسے ہم نے خاک ہے چھانی چھان نہیں سکتا کوئی
کھیل چھوڑ کر جانے کا کچھ اور سبب ہوگا خالدؔ
اتنی جلدی ہار یہ سچ ہے مان نہیں سکتا کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.