جو کچھ اپنے دل پر گزری کچھ نہ کہو تو بہتر ہے
جو کچھ اپنے دل پر گزری کچھ نہ کہو تو بہتر ہے
ہنس ہنس کر ہی عارفؔ اس کی بات سنو تو بہتر ہے
سن لو دل کے سودے میں اب جھوٹ بھی کام نہ آئے گا
اوبڑ کھابڑ رستے پر اب ساتھ چلو تو بہتر ہے
موسم بدلا بجلی چمکی منظر سارا بھیگ گیا
اپنے اپنے گھر چلنے کی بات کرو تو بہتر ہے
شیش محل کا دھوکا دینا اب اتنا آسان نہیں
ٹوٹی پھوٹی کٹیا میں خاموش رہو تو بہتر ہے
آخر کب تک دور رہو گے اس کی میٹھی باتوں سے
ٹوٹے رشتے پھر سے جوڑو ایسا ہو تو بہتر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.