جو کچھ ہے تیرا عکس ہے درپن میں کچھ نہیں
جو کچھ ہے تیرا عکس ہے درپن میں کچھ نہیں
تیرے سوا خیال کے دامن میں کچھ نہیں
جب سے مجھے وہ چھوڑ کے پردیس جا بسا
میری اداس رات کے آنگن میں کچھ نہیں
میں تشنگی بجھاؤں گا آنکھوں میں ڈوب کر
بھیگی ہوئی بہار کے دامن میں کچھ نہیں
زنجیر کی صدا میں لطافت ہے آج بھی
سچ پوچھئے تو نقرئی کنگن میں کچھ نہیں
سب کچھ اٹھا کے لے گئے مسعودؔ پھر عدو
قدموں کے کچھ نشان ہیں مسکن میں کچھ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.