جو لفظ تیرے لب انگبیں سے نکلے گا
جو لفظ تیرے لب انگبیں سے نکلے گا
بصد خلوص و مروت یقیں سے نکلے گا
کسی کے قتل کا خنجر چھپا لیا تھا کبھی
خبر نہیں تھی لہو آستیں سے نکلے گا
اگر یہ جانتے خوشبو چرا کے رکھ لیتے
وہ پھول زادہ ہمارے قریں سے نکلے گا
جہاں یہ تشنہ لبوں کا ہجوم بیٹھا ہے
ہماری پیاس کا دریا وہیں سے نکلے گا
جہاں کی خاک ہمارے بدن سے لپٹی ہے
ہماری فتح کا سورج وہیں سے نکلے گا
تمیز سود و زیاں کی ہمیں نہیں فرصت
ہمارا عجز ہماری جبیں سے نکلے گا
محبتوں کے ثمر جس پہ مسکرائیں گے
وہ پودا میری مقدس زمیں سے نکلے گا
- کتاب : سائبان غزل (Pg. 97)
- Author : راہی حمیدی
- مطبع : انجمن درس ادب،چاندپور (2011)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.