جو لذت درد میں ہے جانتے ہیں
جو لذت درد میں ہے جانتے ہیں
سید مظفر عالم ضیا عظیم آبادی
MORE BYسید مظفر عالم ضیا عظیم آبادی
جو لذت درد میں ہے جانتے ہیں
اسے معراج دل گردانتے ہیں
کہیں کچھ تو سکوں ملتا جہاں میں
یہ موسم درد کا ہے مانتے ہیں
یہ اپنی بے حسی کی انتہا ہے
کہ قاتل کو مسیحا مانتے ہیں
یہ خوش فہمی نہیں تو اور کیا ہے
انہیں اپنا جو ہم گردانتے ہیں
سزاوار محبت اور بھی ہیں
ہمیں پر آپ خنجر تانتے ہیں
تعین کر تو لیں وہ سمت منزل
ضیاؔ جو خاک صحرا چھانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.