جو لوگ آپ سے بڑا ہی پیار رکھ چکے
جو لوگ آپ سے بڑا ہی پیار رکھ چکے
قدموں پہ آپ ان کی ہی دستار رکھ چکے
تم بجلیاں رکھو تو رکھو حسن کی یہاں
ہم بھی ترازو میں یہ دل زار رکھ چکے
عاشق جو سرپھرے سے تمہیں لگ رہے ہیں اب
دل میں دبا کے وہ کئی اسرار رکھ چکے
جس آگ سے ہے روشنی دنیا میں آج بھی
سینہ میں قید وہ سبھی فنکار رکھ چکے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.