جو لوگ اپنے ارادوں میں جان رکھتے تھے
جو لوگ اپنے ارادوں میں جان رکھتے تھے
بلند حوصلے اونچی اڑان رکھتے تھے
تمہارے پاس بھی جن کا کوئی جواب نہ تھا
سوال ہم وہ دم امتحان رکھتے تھے
میں دل کی بات بھی کہتا تو کس طرح کہتا
گلی کے سب در و دیوار کان رکھتے تھے
تمہاری بزم سے خاموش جو چلے آئے
وہ کم سخن بھی تو منہ میں زبان رکھتے تھے
ہمیں حقیر نہ سمجھو تم اے جہاں والو
کہ ہم بھی زیر قدم آسمان رکھتے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.