جو لوگ اپنی ذات میں گمراہ ہو گئے
جو لوگ اپنی ذات میں گمراہ ہو گئے
واعظ بنے فقیہ ہوئے شاہ ہو گئے
بڑھتی گئی ہے آپ سے نا واقفی مزید
ہم جس قدر مزاج سے آگاہ ہو گئے
طرہ بڑھا کے آئے جو قامت پہ کچھ بزرگ
دراصل قد میں اور بھی کوتاہ ہو گئے
جب حوصلہ ہوا تو بنے کوہ یار لوگ
کم ہمتی ہوئی تو پر کاہ ہو گئے
شوکتؔ اہم بھی خاص کہاں تھے معاملے
جو خواہ طے ہوئے ہی نہیں خواہ ہو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.