جو لوگ کہ انسان کی عزت نہیں کرتے
جو لوگ کہ انسان کی عزت نہیں کرتے
وہ لوگ خدا سے بھی محبت نہیں کرتے
رکھتے ہیں وہی وسعت افلاک پہ نظریں
جو دار پہ بھی ترک صداقت نہیں کرتے
جس بات سے انسان کے جذبات ہوں مجروح
ہم بھول کے بھی ایسی حماقت نہیں کرتے
گر جاتے ہیں خود اپنی نگاہوں سے وہ انساں
جو اپنے پرائے سے مروت نہیں کرتے
تقسیم کریں گے وہ کہاں علم کی دولت
جو ہونٹ ہلانے کی بھی زحمت نہیں کرتے
ہیں ایک سراجؔ ان کے لئے اپنے پرائے
کم ظرف کسی کی بھی حمایت نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.