جو لوگ وقت کے چلتے یہاں بدلتے نہیں
جو لوگ وقت کے چلتے یہاں بدلتے نہیں
وہ گر کے اٹھتے ہیں لیکن کبھی سنبھلتے نہیں
میں ایک طرفہ محبت کی کیا مثالیں دوں
یہ لوگ آگ پہ چلتے ہیں اور جلتے نہیں
یہ اہل علم مصیبت کو ٹالتے ہیں یوں
کہ گھر سے ماں کی دعا کے بغیر چلتے نہیں
تو زندگی میں مری آ کے روشنی کر دے
کہ مجھ سے تنہا امیدوں کے دیپ جلتے نہیں
تمام کوششیں کی ہیں انہیں منانے کی
یہ پتھروں سے بنے دل مگر پگھلتے نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.