جو میں نہیں مرے جیسا بہت ضروری ہے
جو میں نہیں مرے جیسا بہت ضروری ہے
چراغ ایک تو ہونا بہت ضروری ہے
غموں کو بیچ رہا ہوں میں اس لئے شاید
کہا تھا باپ نے پیسہ بہت ضروری ہے
دھوئیں نے بھینچ دی چیخیں تبھی پتہ یہ چلا
کہ گھر میں ایک دریچہ بہت ضروری ہے
وہ شعر ہوں میں جو کھلتا نہیں ہے جلدی سے
مری طرح مجھے سننا بہت ضروری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.