جو مرحلۂ سخت کا حامل نہیں ہوتا
جو مرحلۂ سخت کا حامل نہیں ہوتا
وہ زندگی بھر فائز منزل نہیں ہوتا
مجبور پہ مایوس پہ یہ جور مسلسل
مجبور کے مایوس کے کیا دل نہیں ہوتا
اشکوں پہ ہے بے جوڑ سا یہ عکس تبسم
آئینے کے آئینہ مقابل نہیں ہوتا
کیوں زندگی بیگانہ ہوئی جاتی ہے مجھ سے
اب درد سے شاید ادب دل نہیں ہوتا
نادان تو خود اپنی جگہ آپ ہی منزل
کیوں کہتا ہے میں واصل منزل نہیں ہوتا
ترتیب دیا جاتا ہے یہ عزم رواں سے
طوفان میں پنہاں کبھی ساحل نہیں ہوتا
پروانے شفاؔ اس لئے کھا جاتے ہیں دھوکا
نظروں میں مآل شب محفل نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.