جو میرے گناہوں پہ نظر رکھتے ہیں
جو میرے گناہوں پہ نظر رکھتے ہیں
البم میں وہی تتلی کے پر رکھتے ہیں
ظلمت کی سماعت میں کھل پڑتا ہے
مظلوم کے الفاظ اثر رکھتے ہیں
کس وقت کہاں کون جلاتا ہے چراغ
اتنی تو پتنگے بھی خبر رکھتے ہیں
ہیں آبلے کانٹوں کے لیے پیروی میں
تاروں کے لیے دیدۂ تر رکھتے ہیں
باتیں وہ بھلا کیسے کریں گے کھل کر
پرویزؔ میاں دل میں جو ڈر رکھتے ہیں
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 271)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.